اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کی 3 مبینہ گندی آڈیو ریلیز ہونے کے بعد “خان تیری جرأت کو سلام” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم عمران خان کی 3 مبینہ گندی آڈیو ریلیز ہونے کے بعد ٹویٹر پر خان تیری جرأت کو سلام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔اسی حوالے سے سینئر صحافی و اینکر پرسن منصورعلی خان نے انکشاف کیا ہے کہ مبینہ طور پر میرے کپتان عمران خان کی انتہائی نازیبا اور انتہائی پرسنل سطح کی آڈیوز سامنے آئی ہیں، جس میں وہ کسی لڑکی کے ساتھ انتہائی غیر مناسب باتیں کر رہے ہیں۔

سینئر صحافی نے بتایا کہ مجھے جہاں سے آڈیو آئی انہوں نے ساتھ میں لڑکی کا نام بھی بتایا ہے کہ یہ خاتون کون ہے “۔اپنے یو ٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے منصور علی خان کا کہنا تھا کہ جو اس وقت مارکیٹ میں  آڈیوز وائرل ہیں جس میں مبینہ طور پر پاکستان کے ایک بہت بڑے سیاستدان کی آواز لگتی ہے اور وہ کسی خاتون سے بات کر رہے ہیں، مجھے جہاں سے آڈیو آئی ہے انہوں نے کہا بھی ہے کہ یہ خاتون کون ہے ، لیکن میں اس خاتون کا نام نہیں لینا چاہتا، میں اس سیاستدان کا نام بھی نہیں لینا چاہتا ، لیکن آوازوں سے پتا چل رہا ہے کہ وہ کون ہیں ، میں نام نہیں لینا چاہتا کیونکہ میں کسی پر الزام نہیں لگانا چاہتا، یہ احتیاط میں اس وقت اس لیے برت رہا ہوں کیونکہ انتہائی واحیات گفتگو ہے ،مطلب بہت لوز ٹاک ہے ، ایسی لوز ٹاک ہے کہ آپ کو ہیڈ فون لگا کر سننا پڑے گی ، میں نام تو لے ہی نہیں رہا لیکن باتیں بھی اتنی واحیات ہیں کہ میں آپ کو بتانا بھی نہیں چاہتا کہ اس آڈیو میں ہے کیا، لیکن” اگر“ یہ آڈیو اصلی ہے تو پھر کھیل بہت گند ا ہو چکا ہے ، کہ اس لیول کی پرسنل گفتگو اگر لیک ہونا شروع ہو گئی ہے تو کھیل بہت گندا ہو گیا ہے ۔ اگر یہ اصلی ہے تو پھر جتنی آپ نے اب تک آڈیو لیک سنی ہوں گی اس سے زیادہ اخلاق سے زیادہ گری ہوئی آڈیو آپ نے نہیں سنی ہو گی ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…