پیر‬‮ ، 23 جون‬‮ 2025 

8 ماہ میں روزمرہ استعمال کی تمام اشیاء کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں

datetime 20  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) گزشتہ 8 ماہ میں روزمرہ استعمال کی تمام اشیا مہنگی ہوئیں، آٹا اور چاول سے لے کر پیٹرول تک کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ 8 ماہ میں روزمرہ استعمال کی تمام اشیا مہنگی ہوئیں، گزشتہ 8 ماہ میں آٹا 20 روپے کلو مہنگا ہوا

اور فی کلو آٹے کی قیمت 85 روپے سے بڑھ کر 105 روپے ہوگئی۔آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1700 روپے سے بڑھ کر 2100 روپے تک جا پہنچا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 8 ماہ میں انڈے 210 روپے درجن مہنگے ہوئے اور انڈوں کی فی درجن قیمت 170 روپے سے 290 روپے پر پہنچ گئی۔پیاز 210 روپے کلو مہنگی ہو کر 60 روپے سے 270 روپے کلو ہوگئی، ٹماٹر 40 روپے مہنگے ہو کر 140 روپے سے 180 روپے کلو ہوگئے، آلو 40 روپے مہنگے ہو کر 50 روپے سے 90 روپے کلو ہوگئے۔8 ماہ میں درجہ اول کا گھی 100 روپے کلو مہنگا ہو کر 460 روپے سے بڑھ کر 560 روپے ہوگیا۔درجہ اول کے چاول 120 روپے فی کلو مہنگے ہو کر 200 روپے سے 320 روپے کے ہوگئے، درجہ دوم کے چاول بھی 160 روپے سے 260 روپے فی کلو ہوگئے، درجہ سوم کا ٹوٹا چاول 80 روپے کلو مہنگے ہو کر 80 روپے سے 160 روپے کے ہوگئے۔گزشتہ 8 ماہ میں چھوٹا گوشت 400 روپے کلو مہنگا ہو کر 1400 سے 1800 روپے کا ہوگیا، بڑا گوشت 250 روپے کلو مہنگا ہو کر 700 روپے سے 950 روپے ہوگیا۔کھلا دودھ 30 روپے مہنگا ہو کر 140 سے 170 کا ہوگیا، دہی 40 روپے مہنگا ہو کر 150 سے 190 روپے کلو ہوگیا۔8 ماہ میں پیٹرول بھی 65 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا، پیٹرول کی قیمت 150 سے بڑھ کر 215 روپے فی لیٹر ہوگئی، ڈیزل 83 روپے مہنگا ہو کر 144 سے 227 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرپٹوکرنسی


وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…