پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ڈھیر ہوگئی انگلینڈ کو جیت کے لیے ہدف مل گیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی جارحانہ بیٹنگ ، پوزیشن مستحکم کرلی ،میزبان ٹیم سیریز میں وائٹ واش کے دہانے پر پہنچ گئی ہے،پاکستان کی جانب سے دئیے گئے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 112 رنز بنالیے ،جیت کیلئے محض 55 رنز درکار ہیں۔

بین ڈکِٹ 50 اور بین اسٹوکس 10 رنز کے ساتھ  کل کھیل کا آغاز کردیں گے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 216 رنز پر آل آئوٹ ہو گئی، پہلی اننگز کے 50 رنز کے خسارے کے بعد انگلینڈ 167رنز کا ہدف دیا۔انگلینڈ کے بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے۔ زیک کراؤلے 41 اور ریحان احمد 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں کو اسپنر ابرار احمد نے آؤٹ کیا۔ دوسری جانب بین ڈکِٹ 50 اور بین اسٹوکس 10 رنز کے ساتھ کل منگل کے کھیل کا آغاز کردیں گے۔قبل ازیں پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 54 اور سعود شکیل 53 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عبداللّٰہ شفیق 26 اور شان مسعود 24 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد نے 5، جیک لیچ 3 جبکہ مارک ووڈ اور جو روٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے تیسرے دن عبداللّٰہ شفیق اور شان مسعود نے دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 21 رنز بغیر کوئی وکٹ نقصان سے کیا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 53 رنز پر گری، جب شان مسعود 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کو جیک لیچ نے بولڈ کیا، اسی اوور میں انگلش بولر نے اظہر علی کو بھی صفر پر پویلین روانہ کیا۔جیک لیچ نے ایک رن کے اضافے کے بعد 54 رنز کے مجموعے پر عبداللّٰہ شفیق کو بھی آؤٹ کیا، وہ 26 رنز بنا سکے۔پاکستان کی چوتھی وکٹ 164 رنز، پانچویں 176 اور چھٹی وکٹ 177 رنز گری۔

آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں بابر اعظم 54، محمد رضوان 7 اور سعود شکیل 53 رنز بنا سکے۔انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد نے تینوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان کی ساتویں وکٹ 178 رنز پر گری، فہیم اشرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کو جو روٹ نے آؤٹ کیا۔قومی ٹیم کی آٹھویں وکٹ 208 رنز پر گری۔

جب نعمان علی 15 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے، 3 رنز کے اضافے کے بعد پاکستان کی نویں وکٹ 211 رنز پر گری۔محمد وسیم صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ان کو ریحان احمد نے آؤٹ کیا۔پاکستان کی آخری وکٹ بھی ریحان احمد کے حصے میں آئی، انہوں نے آغا سلمان کو آؤٹ کیا اور اپنے کیریئر کی 5 وکٹیں بھی حاصل کر لیں۔

یاد رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں بابر اعظم نے 78 اور آغا سلمان نے 56 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ اظہر علی نے 45 رنز بنائے تھے۔انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4 اور ڈیبیو کرنے والے نوجوان کھلاڑی ریحان احمد نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

انگلش ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 354 رنز بنائے تھے اور پاکستان پر 50 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔مہمان ٹیم کی جانب سے ہیری بروک نے 150 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد 111 رنز بنائے تھے جبکہ بین فوکس نے 64 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔پاکستان کے احمد ابرار اور نعمان علی نے 4، 4 انگلش کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جبکہ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

پاکستان ٹیم میں عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود، اظہر علی، بابر اعظم، محمد رضوان، آغا سلمان، سعود شکیل، فہیم اشرف، نعمان علی، محمد وسیم اور ابرار احمد شامل ہیں جبکہ زیک کرولی، بین ڈیکیٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، بین فوکس، ریحان احمد، اولی رابنسن، مارک ووڈ اور جیک لیچ پلیئنگ ٹیم میں شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…