پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کا سپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

datetime 19  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کے نام لکھے خط پر کوئی جواب نہ ملنے پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے بدھ یا جمعرات کو اسپیکر راجا پرویز اشرف کے سامنے پیش ہونے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان پارٹی مشاورت میں پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کے حوالے سے حتمی تاریخ کی منظوری دیں گے۔ذرائع کے مطابق وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کچھ روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر اراکین کے استعفوں کی تصدیق کے لیے وقت مانگا تھا تاہم اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تاحال استعفوں کی تصدیق کے لیے وقت نہیں دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی اپنے خطاب میں کہا تھا کہ استعفوں کی تصدیق کے لیے ہم قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے کھڑے ہو کر استعفے منظور کرنے کا کہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…