ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

پرویز الٰہی کا جی نہیں چاہ رہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوں،بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2022 |

سیالکوٹ (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کم از کم چوہدری پرویز الٰہی کا جی نہیں چاہ رہا اسمبلیاں تحلیل ہوں، اگر ہمارے ساتھ ہوتے، آج بھی وزیرِ اعلیٰ ہوتے،70 برس میں جتنے عمران خان نے قرضے لیے کسی نے نہیں لیے، کہتے تھے کہ قرضہ نہیں لوں گا مر جائوں گا، خود تو مرا نہیں مگر عوام کو مار دیا۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 70 برس میں جتنے عمران خان نے قرضے لیے کسی نے نہیں لیے، کہتے تھے کہ قرضہ نہیں لوں گا مر جائوں گا، خود تو مرا نہیں مگر عوام کو مار دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جو ورثے میں حکومت ملی اس کے حالات ٹھیک نہیں تھے، لیکن ہماری کوشش ہے حالات بہتر کریں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ شام کو انہوں نے اپنا آخری پتہ کھیلا، کہتے ہیں کہ اسمبلیاں تحلیل کر دوں گا، مجھے پتہ نہیں کہ انہوں نے یہ کچھ دنوں کا وقفہ کیوں رکھا، پرویز الٰہی کا چہرہ دیکھنے والا تھا جیسے کوئی لوٹ گیا ہو، کسی کی مرضی کے مطابق استعفیٰ دینا ہے یا اسمبلیاں توڑنی ہیں ایسا نہیں ہوتا۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ عمران اس لیے چاہتا ہے کہ الیکشن جلدی ہوں اور تھوڑا وقت گزر گیا تو اس کے جادو کا اثر ختم ہو جائیگا اس نے سارا جو جھوٹ بولا ہے سب کے سامنے ہے، دولت اور اقتدار کی ہوس اس کا نصب العین ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک میں سیاسی مدوجزر ہمارے سامنے ہے، اپریل میں تحریکِ عدم اعتماد کے نتیجے میں پی ڈی ایم کی حکومت اقتدار میں آئی، ایک شخص جو وزیرِ اعظم تھا، پروگرام بنا کر بیٹھا تھا کہ 10 سال حکمرانی کریگا۔مسلم لیگ (ن )کے رہنما نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے شہباز شریف وزیرِ اعظم بنے، تقدس کے باعث ادارے کو عمران خان نے تنازع بنا دیا تاہم وہ بخیر و خوبی اختتام کو پہنچا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ نے ملک کو 4 سال مہنگائی کی بھٹی میں بھون کر رکھ دیا، ہمارے پاس جو حکومت آئی وہ ٹوٹتی ہوئی معیشت تھی، ہم تگ و دو میں ہیں کہ پاکستان کے عوام کو کسی طرح ریلیف ملے، ہم کوشش میں ہیں کہ 4 سال کی مہنگائی کے آگے بند باندھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…