ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

پی ٹی آئی اراکین کا استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کےسامنےپیش ہونیکا فیصلہ

datetime 18  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کے نام لکھے خط پر کوئی جواب نہ ملنے پر ذاتی حیثیت میں

پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے بدھ یا جمعرات کو اسپیکر راجا پرویز اشرف کے سامنے پیش ہونے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان پارٹی مشاورت میں پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کے حوالے سے حتمی تاریخ کی منظوری دیں گے۔ذرائع کے مطابق وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کچھ روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر اراکین کے استعفوں کی تصدیق کے لیے وقت مانگا تھا تاہم اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تاحال استعفوں کی تصدیق کے لیے وقت نہیں دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی اپنے خطاب میں کہا تھا کہ استعفوں کی تصدیق کے لیے ہم قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے کھڑے ہو کر استعفے منظور کرنے کا کہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…