پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

’ہماری کرکٹ ایک برانڈ بن چکی، خیال نہ رکھا تو منفی باتوں کیلئے 10 ہزار چیزیں ہیں‘رمیز راجہ

datetime 18  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین رمیز راجا نے صحافیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں منفی باتیں نہ کرنے پر زور دیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا کا کہنا تھا کہ

ہمیں اس سوچ سے باہر نکلنا ہو گا جو ہمیں منفی ہیڈ لائنز دیتی ہے، پچز دیکھیں تو دونوں میچز نتیجہ خیز تھے، ہماری کرکٹ ایک برانڈ بن چکی ہے، اگر ہم اس برانڈ کا خیال نہیں رکھیں گے منفی باتیں پھیلانے کے لیے 10 ہزار چیزیں موجود ہیں مثلاً پانی ٹھیک نہیں یا پھر کرسیاں ٹھیک نہیں لہٰذا صبر سے کام لیں۔کھلاڑیوں کی انجریز سے متعلق کیے گئے سوال پر رمیز راجا کا کہنا تھا کہ دنیا میں اتنی کرکٹ ہو رہی ہے، ہر جگہ کھلاڑی انجرڈ ہوتے ہیں، ہر پلیئر ٹیسٹ کرکٹ سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں آتا ہے لیکن ہم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سے پلیئرز کو ٹیسٹ میں لا رہے ہیں اور اس حوالے سے فاسٹ بولرز سے بات کی جا رہی ہے کہ پہلے فائیو ڈے کرکٹ کی فٹنس حاصل کریں تاکہ ان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ آسان ہو جائے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ فٹنس کے مسائل کی وجہ سے ہم ایبٹ آباد اور لاہور میں دنیا کے بہترین ری ہیب سینٹر بنا رہے ہیں، کرکٹ کے علاوہ ہاکی اور فٹبال کے تمام کھلاڑی فٹنس کے لیے اس ری ہیب سینٹر میں آسکیں گے۔گزشتہ دو ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی شکست پر بات کرتے ہوئے رمیز راجا کا کہنا تھا کہ شکست کے باوجود اس ٹیم کے ڈریسنگ روم ماحول ابھی تک خراب نہیں ہوا جس کا کریڈٹ اس ٹیم کو جاتا ہے اور اس ٹیم کی خاص بات یہی ہے کہ یہ ٹیم فائٹ کرتی ہے، اگر پچھلے دو میچز میں ہماری آخری کی پانچ وکٹیں نہ گرتیں تو نتائج بہت مختلف ہوتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…