بھارتی سیاستدانوں کو اداکارائوں کا لباس دیکھنے سے فرصت ملتی تو وہ کچھ کام بھی کرلیتے، اداکارہ سوارا بھاسکر کا کرارا جواب

17  دسمبر‬‮  2022

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈاداکارہ سوارا بھاسکر نے شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون پر تنقید کرنیوالے سیاستدانوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے سیاستدانوں کو اداکاراوں کا لباس دیکھنے سے فرصت ملتی تو وہ کچھ کام بھی کرلیتے۔سوارا بھاسکر نے اپنی ٹوئٹ میں دپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کے گانے بے شرم رنگ پر

بھارتی جنتا پارٹی کے رہنماء کی جانب سے دی گئی دھمکی کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے مذکورہ بات لکھی۔دپیکا پڈوکون نے جس خبر کاسکرین شاٹ شیئر کیا، اس میں بی جے پی کے رہنما اور مدھیا پردیش کے وزیر داخلہ ناروتم مِشرا کا بیان بھی دیا گیا تھا۔ناروتم مِشرا نے ایک روز قبل ہی دھمکی دی تھی کہ وہ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے اور یہ کہ ان کے گانے بے شرم رنگ میں اداکارہ کو ہندووں کے لیے مقدس سمجھے جانے والے زعفرانی رنگ کا لباس پہنا کر اسے نیم عریاں دکھایا گیا ہے۔سوارا بھاسکر نے جس خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، اس میں ناروتم مِشرا نے یہ بھی کہا تھا کہ بے شرم رنگ گانے میں زعفرانی رنگ پہنی خاتون کے جسم پر ہاتھ پھیرتے دکھایا گیا ہے۔اداکارہ نے مذکورہ خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ہندی میں سیاستدان پر تنقید کی اور لکھا کہ ہمارے سیاستدانوں کو اداکاراوں کا لباس دیکھنے سے فرصت ملتی کو کچھ بھی کام بھی کر لیتے۔اداکارہ کی مذکورہ ٹوئٹ کو ہزاروں افراد نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا اور ان کی روشن خیالی کی تعریفیں بھی کیںتاہم جہاں لوگوں نے ان کی بات سے اتفاق کیا، وہیں تنگ نظر افراد نے سوارا بھاسکر کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔علاوہ ازیں سوارا بھاسکر نے ایک اور ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بھی خبر ہوتی ہے کہ کس اداکارہ نے کون سے آئٹم سانگ میں کس طرح کے رنگ کا لباس پہنا۔اداکارہ نے جس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا، اس میں صارف نے لکھا تھا کہ مجرم لوگ وزیر بن رہے ہیں لیکن اس حوالے سے کوئی خبر ہی نہیں دے رہا جب کہ اقتصادی ماہرین کا یاترا میں شامل ہونا ایک خبر ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…