پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

جھوٹے الزامات پر ڈیلی میل کی معافی شہباز شریف کی بہت بڑی کامیابی ہے، وکیل کارٹر رک

datetime 17  دسمبر‬‮  2022 |

لندن (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف کیس کرنے والی قانونی فرم کارٹر رک کی انٹونیا فوسٹر نے کہا ہے کہ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر ڈیلی میل کی معافی شہباز شریف کی بہت بڑی کامیابی ہے۔رطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف کیس کرنے والی قانونی فرم کارٹر رک کی انٹونیا فوسٹر نے

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کی اور ڈیلی میل کے خلاف کیس پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ اخبار نے رواں برس فروری میں واضح کردیا تھا کہ ڈیفڈ کرپشن کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کا دفاع ممکن نہیں، ڈیلی میل نے خاص طور پر شہباز شریف سے ڈیفڈ فنڈ الزامات پر معافی مانگی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا برطانیہ میں کیس ہی ڈیفڈ کرپشن الزامات سے متعلق تھا، مقدمہ کا اس سے بڑا اور بہتر نتیجہ شہباز شریف کو چاہیے بھی نہیں تھا اور کیس کا نتیجہ خوش آئند اور شہباز شریف کی منشا کے مطابق آیا۔انٹونیا فوسٹر نے کہاکہ شہباز شریف کا بنیادی مقصد ڈیوڈ روز کے ہتک آمیز مضمون کو حذف کرانا اور اخبار سے معافی منگوانا تھا، مقدمے کے نتیجے سے ثابت ہوا کہ شہباز شریف پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد تھے، اخبار نے تسلیم کیا کہ سیلاب زدگان کیلئے برطانوی امداد میں خرد برد کے حوالے سے جھوٹ بولا۔انہوںنے کہاکہ ڈیلی میل نے مضمون میں نیب کے الزامات دھرائے تھے، برطانیہ کی حد تک شہباز شریف کو مکمل کامیابی ملی ہے، نیب کے الزامات پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے لہٰذا اخبار نے مضمون کو حذف کرتے ہوئے معافی مانگی۔انٹونیا فوسٹر نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے ڈیلی میل کو لغو اور بے بنیاد الزامات لگانے ہی نہیں چاہیے تھے، کرپشن کے شواہد کی عدم دستیابی کے باوجود اخبار نے تین برس تک معاملے کو لٹکائے رکھا،

ڈیلی میل کی معافی سے شہباز شریف کی عزت بحال ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی طرف سے کیس لڑ کر کامیابی حاصل کرنے پر ہم بھی خوش ہیں، شہباز شریف اور ایسوی ایٹڈ نیوز پیپرز کے درمیان خفیہ مذاکرات پر بات نہیں کرسکتی، خط و کتابت سے معاملہ حل نہ ہونے پر جنوری 2020 میں اخبار کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا، ابتدا میں ہی یقین تھا کہ شہباز شریف جیتیں گے کیونکہ الزامات جھوٹے اور بے بنیاد تھے۔دسمبر 2021 میں نیشنل کرائم ایجنسی سے کلین چٹ لینے والے شہباز شریف نے بیبنیاد الزامات پر اخبار سے بھی معافی منگوالی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذاکرات کی اندرونی کہانی


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…