جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ

datetime 16  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے عوام کی مہنگائی کے پیش نظر خصوصی پیکج کی تیاری کی ہدایت کردی،عوام کو سابق حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پیسا، ہم نے انہیں ریلیف دینا ہے،

وزیراعظم کی نوجوانوں کے لئے بھی خصوصی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے نوجوانوں کو روزگار فراہمی پیکج کی تیاری کے لئے وزارتوں کو ٹاسک دے دیا، وزیراعظم نے وزراء کو ہدایت کی ہے کہ مہنگائی سے عوام کے ریلیف اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی پیکج کی اولین ترجیح رکھی جائے، وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کو وزیر اعظم ہاؤس میں منعقدہ اہم اجلاس میں وزراء کو ہدایات جاری کیں۔وزیراعظم نے کہاکہ انتہاپسندی، مایوسی، نفرت سے بچا کر نوجوانوں کو مثبت، تعمیری سرگرمیوں کی طرف لانا ہے۔معاشی مشکلات اپنی جگہ لیکن عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے وزیراعظم کی گیس اور بجلی کے بلوں میں بھی ریلیف کے اقدامات تجویز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔پیکج کی تیاری کے لئے وسائل کی فراہمی اور ایڈجسٹمنٹ کے لئے وزیر خزانہ کو وزیراعظم کی خصوصی ہدایت کر دی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…