منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

پرویز الٰہی اور مونس الہی نے پی ٹی آئی کے سامنے شرائط رکھ دیں، شرائط ماننے تک اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ دینے سے انکار

datetime 16  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ ق نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے شرائط رکھ دیں، ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے سے انکار، قومی اسمبلی کی 10 اور پنجاب اسمبلی کی 20 نشستیں آیندہ الیکشن میں مانگ لیں، عمران خان کا ق لیگ کو انتخابات کے موقع پر سیٹ ایڈجسمنٹ کی یقین دہانی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی

تحلیل کے معاملہ پر مسلم لیگ ق نے کچھ لو کچھ دو کی شرائط عمران خان کے سامنے رکھ دی ہیں۔ذرائع کے مطابق ق لیگ نے قومی اسمبلی کی دس اور صوبائی اسمبلی کی بیس نشستیں مانگ لیں، وزیراعلی پرویز الٰہی نے ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے سے انکار کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ پارٹی کے مرکزی صدر ابھی تک چوہدری شجاعت حسین ہیں میں ضم کر ہی نہیں سکتا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے ق لیگ کے مطالبات ماننے سے انکار کر دیا چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ چلیں جہاں ایڈجسٹمنٹ ضروری ہوئی کرینگے، پرویز الٰہی اور مونس الہی کا اپنی شرائط ماننے تک اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ دینے سے انکار کر دیا۔ مونس الہی کا موقف ہے کہ ہم اپنا سیاسی مستقبل محفوظ بنانا چاہتے ہیں اسمبلی تحلیل کردی تو ہمارا مستقبل کیا ہو گا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا ایک دھڑا ق لیگ کی شرائط نہ ماننے کا حامی بلیک میلنگ قرار دے دیا، دوسرے دھڑا ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنا چاہتا ہے، شرائط ماننی ہیں یا نہیں پرویز الٰہی اور عمران خان کی فیصلہ کن ملاقات آج یا کل متوقع ہے، ق لیگ رہنماوں نے صدر عارف علوی سے ملاقات میں بھی مطالبات کھل کر سامنے رکھ دئیے تھے، ق لیگ ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی مارچ تک پنجاب اسمبلی کی تحلیل نہیں چاہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…