منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

توشہ خانہ ریفرنس،عدالت نے عمران خان پر بجلیاں گرادیں

datetime 15  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ٗ لاہور(این این آئی)توشہ خانہ ریفرنس میں اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے انہیں9جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی

کی درخواست میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے،عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی گئی۔اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا اور انہیں 9جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختوانخواہ اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ پر شرطیں لگ گئیں۔ عمران خان 17دسمبر کو لبرٹی چوک میں اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کریں گے۔ سیاسی منچلوں نے کئی روز گزرنے کے باوجود پنجاب اور خیبر پختوانخواہ اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ سامنے نہ آنے اور عمران خان کی جانب سے اب 17دسمبر کو اعلان کرنے پر شرطیں لگا لی ہیں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ عمران خان دسمبر میںہی اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ دیں گے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ دسمبر کی تاریخ نہیں دی جائے گی بلکہ سیاسی حربے کے طور پر تاریخ کا اعلان تو کر دیا جائے گا لیکن یہ دسمبر کی تاریخ نہیں ہو گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…