موٹروے فنڈز کرپشن کیس میں نامزد ملزم کے بیٹے کی مہنگی گاڑیوں کے ہمراہ ویڈیو وائرل
حیدرآباد(آئی این پی) ایم 6 موٹروے منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس میں نامزد ملزم رحمت اللہ سولنگی کے بیٹے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اسے مہنگی گاڑیوں میں نوٹوں کی گڈیوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں پانچ اور ایک ہزار کے نوٹوں کی گڈیوں کے ساتھ ایک شخص کوبھی دیکھا جاسکتا ہے۔اینٹی کرپشن پولیس کا کہنا ہے کہ وائرل ویڈیو 10سے15دن پرانی ہے، ملزم رحمت اللہ کا بیٹا رفیق سولنگی والد کیکاروبار کا تمام لین دین کرتا ہے۔اینٹی کرپشن پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے نوشہر وفیروز اورکراچی میں ان کی رہائش گاہوں پر چھاپے بھی ماریگئے ہیں۔اینٹی کرپشن پولیس کا کہنا ہیکہ چھاپوں کیدوران کسی پیسے کی ریکوری نہیں ہوئی، اتنے نقد پیسے کہاں سےآئے،کرپشن کے ہیں یا ذاتی، ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا۔خیال رہے کہ رحمت سولنگی موٹرویکرپشن اسیکنڈل میں ڈی سی مٹیاری اور نوشہروفیروز کا مبینہ فرنٹ مین ہے۔سکھرحیدرآباد 300 کلو میٹر سیزائد موٹروے منصوبے کے فنڈز میں 2 ارب 14 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کا کیس زیر تفتیش ہے۔