بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کا توانائی کا درآمدی بل 27 بلین ڈالر کو چھو گیا،

datetime 13  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا توانائی کا درآمدی بل 27 بلین ڈالر کو چھو گیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے سستی بجلی پیدا کرنے کے لیے مقامی وسائل بشمول ہائیڈل، سولر، ایئر اور کوئلے سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے بتایا کہ شنگھائی الیکٹرک کی جانب سے تھر میں 1,320 میگاواٹ کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد بجلی کی پیداوار کے لیے دیسی کوئلہ استعمال کرنا ہے، پلانٹس کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے اور یہ سی پیک اقدام کا ثمر ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان گرین ہاؤس ایفیکٹ کے اثرات کا شکار ہے، اس لیے گرین پاور جنریشن کا رجحان ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ موجودہ حکومت نے شمسی توانائی کے ذریعے 10,000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق شنگھائی الیکٹرک سے تعلق رکھنے والے وانگ ہاوئی جو ژانگ جیاکاؤ گرین پاور پروجیکٹ کے بزنس مینیجر ہیں نے کہا ہم جانتے ہیں کہ پاکستان شمسی اور ہوا کے وسائل سے مالا مال ہے ، شنگھائی الیکٹرک گروپ کی نئی توانائی اور موثر صاف توانائی کی صنعتوں میں عالمی سطح پر موجودگی ہے۔ اس کا ژانگ جیاکاؤ گرین پاور پروجیکٹ کثیر توانائی کے انضمام اور اصلاح کے مظاہرے کے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔ یہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے تمام مقامات کے لیے حاصل شدہ 100 فی صد گرین پاور سپلائی کا احاطہ کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق منصوبے کی نصب صلاحیت 150 میگاواٹ ونڈ پاور، 30 میگاواٹ فوٹو وولٹک پاور اور 10 میگاواٹ توانائی ذخیرہ کرنے کی ہے۔ وانگ ہوئی نے ہمیں بتایا کہ اس منصوبے کی خصوصیت توانائی کے مختلف نئے نظاموں کی تکمیل ہے۔ ونڈ پاور جنریشن سسٹم کی خصوصیت یہ ہے کہ رات کے وقت ان کی پیداوار دن کے و قت سے زیادہ ہوتی ہے، جب کہ فوٹو وولٹک پاور جنریشن سسٹم میں صرف دن کے وقت آؤٹ پٹ ہوتا ہے۔

توانائی ذخیرہ کرنے کا نظام دیگر دو نظاموں کے بجلی پیدا کرنے کے عمل میں اتار چڑھاؤ کو ایڈجسٹ کر سکتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا روایتی تھرمل پاور جنریشن کے مقابلے میں یہ منصوبہ 1.48 ملین ٹن معیاری کوئلہ بچا سکتا ہے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو 3.69 ملین ٹن سالانہ کم کر سکتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق شنگھائی الیکٹرک پاور جنریشن سسٹم کی تعمیر میں بیلٹ اینڈ روڈ کے

دیگر ممالک کے ساتھ بھی فعال تعاون کر رہا ہے، اپنی جدید ٹیکنالوجی اور آلات کو مزید ممالک تک پہنچا رہا ہے۔ دبئی میں دبئی 700 سی ایس پی اور 250 میگاواٹ پی وی پروجیکٹ ایک اچھی مثال ہو سکتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق دبئی 700 سی ایس پی اور 250 میگاواٹ پی وی پروجیکٹ کے پروجیکٹ مینیجر زاؤ ہوئی نے کہا یہ دنیا کا سب سے بڑا سنگل سائٹ سنٹرڈ سولر پاور پلانٹ ہے،

سی ایس پی کا حصہ کل 700 میگاواٹ ہے، جو 100 میگاواٹ سی ٹی یونٹ اور تین 200 میگاواٹ پی ٹی یونٹس پر مشتمل ہے۔ فوٹو وولٹک 250 میگاواٹ، جو سائٹ کی اپلیکیشن کو زیادہ سے زیادہ کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق زاؤ ہوئی نے مزید کہا شمسی توانائی کو اکٹھا کرنے

اور بھاپ فراہم کرنے کے لیے آئینے اور ہیٹ ایکسچینجرز کا استعمال کرتے ہوئے اور پھر روایتی ٹربو جنریٹرز کے ساتھ بھاپ سے بجلی پیدا کرنے کے لیے مرکوز شمسی توانائی کی پیداوار کام کرتی ہے۔ یہ بجلی پیدا کرنے کا طریقہ نہ صرف فوٹو وولٹک پاور جنریشن کی طرح صاف اور قابل تجدید ہو سکتا ہے، بلکہ اس میں تھرمل پاور جنریشن کی حفاظت اور استحکام بھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…