جمعہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی فون کر کے استعفےنہ قبول کرنے کا کہتے ہیں، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 11  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں واپسی کے دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل پارلیمان کے پاس ہے، پارلیمان کو نظرانداز کریں گے تو آگے نہیں بڑھ سکتے،تمام جماعتوں سے اپیل ہے معاشی استحکام کیلئے پارلیمان میں آئیں،بڑے مقصد کے لئے اکٹھے ہونا وقت کی ضرورت ہے

پاکستان کی سیاست میں ٹھہراؤآنا چاہیے، جب تک میری تسلی نہ ہوپی ٹی آئی کے استعفے قبول نہیں کروں گا۔ سید حسن مرتضیٰ، ثمینہ خالد گھرکی اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ تسلی ہونے تک کسی رکن اسمبلی کو ڈی سیٹ نہیں کرسکتا، پی ٹی آئی ارکان کو کہتا ہوں آئیں اسمبلی میں بیٹھیں، جس طرح حکومت ضروری ہے،اپوزیشن بھی ضروری ہے،استعفے منظور کرنے کا طریقہ ہے، کچھ قواعد و ضوابط ہیں، جب تک میری تسلی نہ ہو، میں استعفی قبول نہیں کروں گا،اگر کوئی آ کر استعفے کا بیان دے اور مجھے علم ہو کہ اس پر دباؤ ہے تو میں تب بھی استعفیٰ قبول نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں ٹھہراو آنا چاہیے، قانون سازی، امن و امان اور الیکشن اصلاحات کے لیے فورم پارلیمان ہے، ملک کے سارے سیاستدان منجھے ہوئے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو اتفاق رائے سے معاملات کو سنبھالنا چاہیے، ایک بیک ڈور چینل بھی ہے جو ہمیشہ رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے معاملات کو پس پشت ڈال کر بڑے مقصد کے لیے اکٹھے ہونا وقت کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ کو نظر انداز کر کے آگے نہیں بڑھا جا سکتا، آصف زرداری معاملات کو سلجھانے والے اور آگے چلانے والے ہیں،تمام مسائل کا حل پارلیمان کے اندر ہے، پارلیمان کے باہر نہیں، آج ضرورت ہے کہ ہم سب مل کر بیٹھیں، معیشت کو سہارا اور خوشگوار فضا ء کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، جس ملک میں پارلیمان مضبوط ہو گی وہاں حکومت بھی مستحکم ہو گی۔راجاپرویز اشرف نے کہاکہ پی ٹی آئی کے لوگ ابھی تک لارجز میں بیٹھے ہیں، مراعات لے رہے ہیں،

پیغام بھیجتے ہیں کہ سپیکر صاحب ہمارا استعفیٰ قبول نہ کریں، ایسیذحالات میں بہت سوچنا پڑتا ہے۔توقع کرتا ہوں ممبران پارلیمنٹ میں آئیں اور نمائندگی کا حق ادا کریں، الیکشن صاف شفاف اسی صورت میں ہو گا کہ ہم بہتر قانون سازی کریں، اگر اسمبلی میں نہیں آئیں گے تو ہم کس فورم پر اکٹھے ہوں گے،

اسمبلی مدت پوری کرتی ہے تو نظام مضبوط ہو گا،بطور سپیکر اسمبلی میری خواہش ہوگی کہ ہر اسمبلی اپنی مدت پوری کرے۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے انعقاد میں وقت کتنا باقی رہ گیا ہے، ویسے ہی اگلا سال انتخابات کا سال ہے۔سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ

عمران پارلیمانی سسٹم ختم کر کے صدارتی نظام نافذ کرنا چاہتا ہے،گزشتہ چار برس میں کبھی مالم جبہ،کبھی توشہ خانہ اور کبھی القادر یونیورسٹی کے سکینڈل سامنے آئے، پاکستانی  تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن عمران دور میں ہوئی ہے،آج بھی روڈااتھارٹی کاشتکاروں کو زبردستی بے دخل کر رہی ہے

نیا شہر آباد کرنے کے چکر میں اپنے مالی سہولت کاروں کو نوازا گیا ہے،چار اضلاع میں وزیر اعلی نے اپنی اور پیاروں کی اولاد ں پر خصوصی نوازشات کی ہیں،پورے پنجاب کا روڈ سٹرکچر تباہ ہو چکا ہے اس طرف کوئی توجہ نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…