ملتان (این این آئی)پاکستانی بیٹر سعود شکیل نے کہا ہے کہ ملتان ٹیسٹ پیچ تھوڑی سلو ہوئی ہے اور پرانے گیند پر سوئنگ پکڑی جارہی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں سعود شکیل نے کہا کہ جیک لیچ کو میں گیم پلان کے مطابق آگے نکل کر کھیل رہا تھا، جس پر آئوٹ ہوا، بدقسمتی سے مس ٹائم کرگیا۔انہوں نے کہا کہ میرا گیم پلان یہی تھا کہ آگے بڑھ کر باؤنڈری کروں اور خسارے کو کم کروں۔پاکستانی بیٹر نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ محمد رضوان کی وجہ سے جو دبائوبنا وہ توڑنا چاہ رہا تھا۔انہوں نے کہاکہ ملتان ٹیسٹ میں علی سلمان، نواز اور میں نے جو غلطیاں کیں وہ دوبارہ نہ ہوں۔