جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

عام انتخابات مئی اور جون میں متوقع ،عمران خان کی ہر خواہش ناکام ہوگی ،پیشگوئی سامنے آ گئی

datetime 11  دسمبر‬‮  2022 |

کراچی (آن لائن)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے زراعت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ عام انتخابات مئی اور جون میں متوقع ہیں عمران خان کی ہر خواہش ناکام ہوگی پیپلزپارٹی کے خلاف پہلے بھی سیاسی اتحاد بنے لیکن پیپلزپارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی پیش گوئی کی تھی کہ عمران خان اپنا وقت پورا نہیں کرسکے گا

پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے بعد موجودہ وزیر اعلیٰ ہمارے ساتھ مل جائیں گے تو ایسا بھی ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ حکومت، محکمہ زراعت فاطمہ فرٹیلائزر کی جانب سے سندھ سمیت خیرپور ضلع میں آئندہ کاشت کی جانے والی فصلوں اور خاص طور پر گندم کی کاشت کے بارے میں مفید مشوروں، تجاویز، سفارشات اور کمپنی سمیت محکمہ زراعت کے ماہرین کے مطابق فصلوں کی بہترین پیداوار حاصل کرنے کے لیے منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ منظور حسین وسان نے کہا کہ سندھ حکومت اور محکمہ زراعت کی ترجیح ہے کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے مستحق کسانوں کو فنڈز فراہم کیے جائیں جبکہ ان کو کھاد کی فراہمی میں بھی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ ربیع کی فصل حاصل کرنے سے ان کے نقصانات کا ازالہ ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ جلد کسانوں اور آبادگاروں کو لیزر، مشینری سمیت دیگر زرعی آلات کی فراہمی کے لیے اسکیم کو فعال کیا جائے گا جس کے لیے ان تمام سامان کی مشینری کے لیے سندھ حکومت 60 فیصد ادائیگی کرے گی جبکہ کسان اور ہاری 40 فیصد ادائیگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سمیت ان کی خواہش ہے کہ سندھ کے ہاری اور کسان خوشحال ہوں گندم کی پیداوار اچھی ہوگی تو کسان اور ہاری خوشحال ہونگے اس سلسلے میں اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کی ترجیحات میں شامل ہے کہ تمام ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے تاکہ وقت ضرورت پانی کی کمی کا مسئلہ حل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاری کے لحاظ سے خیرپور ضلع مضبوط ہے اور تمام غذائی اجناس سمیت سبزیاں اور پھل فروٹ اس ضلع میں پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیم نالوں کو پختہ کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ بارشوں کے پانی کی بروقت نکاسی ممکن ہوسکے

اور عوام خاص طور پر کسانوں کو نقصان نہ ہو۔ کسان کنوینشن سے ڈائریکٹر جنرل زراعت حیدرآباد ہدایت اللہ چھجڑو، ڈاکٹر ظفر کھوکھر،عبدالصمد ابڑو، فاطمہ فرٹیلائیزر کے ڈاکٹر سعید اقبال، پی ایس در محمد، ڈائریکٹر زراعت سکھر رسول بخش جونیجو، ایاز ابڑو، نظیر حسین دستی، اسلام دین میمن، عبدالفتح جوکھیو، توحید غنی، جی ایم زبیر شیخ، ایاز ورگ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کسانوں کو تحقیق، تجویز اور مفید مشوروں سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں محکمہ زراعت کے افسران نے تعریفی شیلڈ اور کارکردگی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…