منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

سر سے پاؤں تک کرپٹ شخص دوسروں پر الزامات لگا رہا ہے، بلین ٹری اور القادر ٹرسٹ کی تفصیلات سامنے آئیں تو رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے، نواز شریف

datetime 10  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ(ن)کے قائد محمد نواز شریف نے کہاہے کہ ہمیں مفت میں جلاوطنی اور جیلیں بھگتنا پڑی ہیں، عمران خان کی گرفتاری کا دن بھی جلد آئیگا،خود کرپشن میں ڈوبا شخص دوسروں پر الزام لگا رہاہے،عمران خان اور شہزاد اکبر کو شرم آنی چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی پر الزامات نہیں ثابت شدہ کرپشن ہے،

بلین ٹری اور القادر ٹرسٹ کی تفصیلات سامنے آئیں تو رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اور سیاستدانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، میرے خلاف تو ہائی جیکنگ کا کیس بھی بنا گیا تھا، بتائیں کون سی ہائی جیکنگ کی ہے؟نواز شریف نے کہا کہ ہم وہ ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور موٹرویز بنائیں، بجلی کے منصوبے لگائے، پاکستان کی خدمت کی، عمران خان کسی ایک منصوبے کا نام لیں جس کی بنیاد رکھی ہو اور پایہ تکمیل تک پہنچایا ہو۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ایک شخص خود کرپشن میں ڈوبا ہے اور دوسروں پر الزام لگا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ سر سے پاؤں تک کرپٹ شخص دوسروں پر الزامات لگا رہا ہے، عمران خان اور شہزاد اکبر کو شرم آنی چاہیے، عمران خان پر الزامات نہیں بلکہ ثابت شدہ کرپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 50،50ارب کی کرپشن کی ہے بلین ٹری اور القادر ٹرسٹ کی تفصیلات سامنے آئیں تو رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔نواز شریف نے کہا کہ ہمیں مفت میں جلاوطنی اور جیلیں بھگتنا پڑیں، اللہ نے ہمیں ہرجگہ سرخرو کیا، یہ جن کو کرپٹ کہتے ہیں ان کو لندن میں عدالتیں سرٹیفکیٹ دے رہی ہیں۔قائد ن لیگ نے کہاکہ عمران خان نے خیبر پختونخوا میں ایک میٹرو بنائی اور اربوں کا خرچہ کیا گیا،اس پر نیب کیس بھی بن گیا، پاکستان میں عمران خان کے خلاف انکوائریاں چل رہی ہیں،پاکستان میں انکوائریوں کا کام ڈھیلا ڈھالا ہوتا ہے ہفتے کا کام دو سال پر چلا جاتاہے، عمران خان کی گرفتاری کا دن بھی جلد آئے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…