یوٹیلیٹی سٹورز بھی غریب کی پہنچ سے دور ، اشیاء خور دو نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

10  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد(آئی این پی)یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی، دودھ، نوڈلز، کیچپ، جام، بچوں کے خشک دودھ،بسکٹ سمیت متعددبرانڈڈ اشیا کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیاہے،یوٹیلٹی اسٹورز کی جانب سے گھی، دودھ سمیت متعددبرانڈڈ اشیا کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 71 روپے تک اضافہ کیا گیا اور برانڈڈ گھی 397روپے سے بڑھاکر 468روپے کا کردیا گیا،بچوں کا 800گرام خشک دودھ کے ڈبے کی قیمت میں 120روپے اضافہ کیا گیا اور بچوں کے خشک دودھ کے 800گرام ڈبے کی قیمت 1690سے بڑھا کر1810روپے کر دی گئی۔ایک کلو برانڈڈدیسی گھی کی قیمت میں 220 روپے تک اضافہ کیا گیا اوربرانڈڈ دیسی گھی 1200سے بڑھ کر 1420روپے کا ہوگیا،200گرام ملک کریم کی قیمت میں 21 روپے اضافہ کیا گیا جو کہ 153روپے سے بڑھ کر 174روپے کی ہوگئی ۔چار پیک والے نوڈلز کی قیمت 207 روپے سے بڑھا کر 227 روپے کر دی گئی جس میں 20 روپے کا اضافہ ہوا۔800گرام ٹماٹو کیچپ کی قیمت میں 30 روپے اضافہ کیا گیا جو 288روپے سے بڑھ کر 318روپے کا ہوگیا ،800گرام نمک کی قیمت میں 10روپے،440گرام سیب اور مینگو کے جام کی قیمت میں 29روپے اضافہ کیا گیا۔مختلف برانڈز کے بسکٹ، مصالحہ جات اور ٹوائلٹ سوپ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…