جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

برطانیہ ،لڑکی کو گھورنا، سیٹی بجانا جرم،خلاف ورزی پر دوسال سزاتجویز

datetime 10  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ میں لڑکی کو گھورنا، سیٹی بجانا جرم،خلاف ورزی پر دوسال سزاتجویز۔برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے نئے منصوبے پر کام شروع کردیا

لندن(این این آئی )برطانیہ میں سڑک پر جنسی ہراسانی قابلِ سزا جرم ہوگا، جس پر دو برس کی سزا دی جاسکے گی۔برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے نئے منصوبے پر کام شروع کردیا، مجوزہ قانون کے تحت کسی کو دیکھ کر سیٹی بجانا، نامناسب اشارہ کرنا، پیچھا کرنا اور گھورنا جرم ہوگا۔برطانیہ میں جنسی ہراسانی پہلے ہی جرم ہے اور اس نئے قانون سے لوگوں کو ہراسانی رپورٹ کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔حالیہ سروے کے مطابق برطانیہ میں دو تہائی خواتین خود کو رات یا دن کے کسی وقت محفوظ تصور نہیں کرتیں۔سروے میں کہا گیا ہے کہ 34 برس سے کم عمر کی خواتین جنسی ہراسانی کا زیادہ ہدف بنتی ہیں لیکن وہ سب سے کم رپورٹ کرتی ہیں۔واضح رہے کہ لندن کی بسوں اور ٹرینوں میں جنسی ہراسانی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ٹرانسپورٹ فار لندن کے مطابق ایک سال کے دوران ٹرینوں اور بسوں میں جنسی ہراسانی کے 1813واقعات رپورٹ ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…