اوکاڑہ (این این آئی)اوکاڑہ سے پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب کے سفر پر روانہ ہونے والے عثمان ارشد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عثمان ارشد کا بیگ صوبہ بلوچستان میں پنجپائی اور کردگاپ کے درمیان کہیں گرگیا۔عثمان ارشد نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ بیگ میں پاسپورٹ، ویزا، نقدی، اے ٹی ایم کارڈز اور شناختی کارڈ موجود ہے۔عثمان نے بتایا کہ وہ پریشان ہیں اور پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر آگے سفر نہیں کرسکتے۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جسے بھی ان کا بیگ ملے وہ کردگاپ لیویز یا نوشکی پولیس اسٹیشن پہنچا دے۔واضح رہے پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے عثمان ارشد یکم اکتوبر کو اوکاڑہ سے روانہ ہوئے تھے۔
