اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

کرسٹیانو رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کیخلاف نہ کھلانے پر گرل فرینڈ کا موقف بھی سامنے آگیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (این این آئی) فیفا ورلڈ کپ میں پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ نہ کھلانے پر ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پرتگال کی فٹبال ٹیم کے منیجر فرنانڈو سینٹوز نے کرسٹیانو رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا تھا۔جارجینا روڈریگز نے فرنانڈو سینٹوز کے فیصلے پر سوشل میڈیا پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نیمیچ کے بعد انسٹاگرام پر لکھا کہ جب 11کھلاڑیوں نے ترانہ پڑھا تو سب کی نظریں آپ پر تھیں۔جارجینا روڈریگز نے مزید لکھا کہ کتنی شرم کی بات ہے کہ 90 منٹ تک لوگ دنیا کے بہترین کھلاڑی سے لطف اندوز نہ ہوسکے۔انہوں نے لکھا کہ مداح آپ کا نام لیتے رہے اور چیختے رہے۔دوسری جانب کرسٹیانو رونالڈو کو نہ کھلانے سے متعلق منیجر فرنانڈو سینٹوز نے کہا تھا کہ فیصلہ حکمت عملی تھا اور کچھ نہیں۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے اہم میچ میں کپتان رونالڈو کے بغیر ہی میدان میں اترنے والی پرتگال کی ٹیم نے سوئٹزرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 6گول سے عبرتناک شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی تھی۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…