جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی

datetime 5  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)توشہ خانہ ریفرنس معاملے پر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی پر ایکشن لیتے ہوئے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس 13 دسمبر کو مقرر کر دیا ہے۔پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین عمران خان کے نام نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کردی جبکہ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے پی ٹی آئی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر پوچھا جائے گا کہ عمران خان کو نوٹس کیوں جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن نوٹس کے ساتھ تحریری طور پر آگاہ کرے کہ 13 دسمبر کو کیوں بلایا گیا ہے، الیکشن کمیشن کس پر بنیاد پر عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کے لیے خود کاروائی کا آغاز کرسکتا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانا کسی کی ذاتی خواہش یا ایجنڈا ہوسکتا ہے لیکن قانونی طور پر ممکن نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…