والدہ کی بیماری میں مدد کرنے پر جڑواں بہنوں نے ایک ہی لڑکے سے شادی کرلی

4  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں جڑواں بہنوں نے ایک ہی لڑکے سے شادی کرلی اور ان کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع سولاپور میں

آئی ٹی انجینیئرز جڑواں بہنوں رنکی اور پنکی نے ایک ہی لڑکے سے پسند کی شادی کی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آئی ٹی انجینئرزجڑواں بہنیں ممبئی میں کام کرتی ہیں اور دلہا کا بھی ممبئی میں ٹریول ایجنسی کا بزنس ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ والد کی وفات کے بعد دونوں بہنیں والدہ کے ساتھ رہائش پذیر تھیں اور والدہ کی بیماری کے دوران اتل نے بہنوں کی کافی مدد کی جس سے متاثر ہوکر دونوں بہنوں نے اتل سے ایک ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔رپورٹس کے مطابق دونوں خاندانوں نے بہنوں کے فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں کیا جس کے بعد یہ شادی 2 دسمبر کو ہوئی۔ان کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔دوسری جانب پولیس نے جڑواں بہنوں سے ایک ساتھ شادی پر دلہا کے خلاف دفعہ 494 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، اس دفعہ کے تحت بیوی کی زندگی میں دوبارہ شادی کرنا قابل سزا جرم ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…