چند مفاد پرست پی ٹی آئی کا چہرہ خراب کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے مقامی رہنمائوں نے الزام عائد کر دیا

1  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنمائوں نے الزام عائد کیا ہے کہ چند مفاد پرست پی ٹی آئی کا چہرہ خراب کر رہے ہیں،پی ٹی آئی انوسٹمنٹ کی جماعت بن گئی ہے جس نے جتنی زیادہ سرمایہ کاری کی ہے اتنا ہی دعویدار بن گیاہے، پی ٹی آئی کے مقامی سابقہ ایم این ایز ٹکٹوں کی

غیر منصفانہ تقسیم میں ملوث ہے اور پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کرتے ہوئے میرٹ سے ہٹ کر مفاد پرست لوگوں کو ٹکٹ جاری کئے جا رہے ہیں،بند کمروں میں فیصلے کئے جا رہے ہیں، عمران خان سے اپیل ہے کہ وہ ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے ہمارے تحفظات پر توجہ دیتے ہوئے جاری کردہ ٹکٹ منسوخ کریں، اگر ہماری شنوائی نہ ہوئی تو آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینگے۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی اسلام آباد کے نوجوان مقامی رہنمائوں راجہ کیوان عباسی، سلیم آفریدی، بہادر شاہ اور محمد قاسم مغل نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم گذشتہ چودہ ، پندرہ سالوں سے پارٹی اور عمران خان کے نظریئے کیساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی اور عمران خان کا ویڑن ملک میں انصاف کا نظام قائم کرنا ہے مگر بدقسمتی سے آج چند مفاد پرستوں کی وجہ سے انصاف کا قتل ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، ہم نے پی ٹی آئی کیلئے جیلیں کاٹی ہیں ،اس پارٹی کو پودے سے تناور درخت بنانے میں ہمارا خون پسینہ بھی شامل ہے مگر اب جب پھل کھانے کا وقت آیا ہے توپارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کرتے ہوئے نئے آنے والے پیراشوٹرز کو مستفید کیا جا رہاہے،نظریاتی کارکنوں کو دیوار کیساتھ لگایاجا رہا ہے،دوسروں جماعتوں میں جو چور تھا وہ پی ٹی آئی میں آکر شفاف کیسے ہو سکتا ہے، عمران خان نے امپوٹڈ حکومت کو نہیں مانا تو ہم امپوٹڈ امیدواروں کو کیسے مان لیں،

ہم اس خوش فہمی میں تھے کہ تحریک انصاف میں قاتل، بعدمعاشوں اور قبضہ مافیا ء کیلئے کوئی جگہ نہیں ہو گی مگر افسوس سے کہنا پڑ تا ہے کہ ایسا نہیں ہوا، انہوں نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے اپیل کی کہ وہ نظریاتی اور پرانے کارکنوں کی آواز سنیں اور میرٹ سے ہٹ کر جاری کئے جانے والے تمام ٹکٹ منسوخ کرکے نظریاتی کارکنوں کو جاری کریں، شنوائی نہ ہونے پر آزاد حیثیت سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینگے اور جیتنے کی صورت میں اپنی سیٹیں عمران خان کو تحفہ میں دینگے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…