اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جب عمران خان نے بطور وزیراعظم جنرل سید عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹا دیا تو جنرل عاصم منیر نے اس وقت کہا تھا کہ میں یہ معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں تو جب کوئی اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہے تو اللہ اس کو بہترین بدلہ عطا کرتا ہے اور آج عمران خان کی تمام تر مخالفت کے باوجود جنرل عاصم منیر آرمی چیف بن گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف صحافی انصار عباسی کا ایک کلپ وائرل ہے جس میں انہوں نے فیصل واوڈا اور جنرل عاصم منیر کے درمیان ہونے والی گفتگو شیئر کی جس میں درج بالا الفاظ جنرل عاصم منیر نے کہے تھے۔