اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں پرسنل وزٹ ویزے کے لیے طریقہ کار کا اعلان

datetime 1  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی وزارت خارجہ نے نجی وزٹ ویزے (پرسنل وزٹ ویزے) کے حصول کے طریقہ کار کا اعلان کیا ہے۔پرسنل وزٹ ویزے پر آنے والے اپنے دوستوں یا سعودی احباب سے ملنے کے لیے آسکیں گے۔ انہیں مملکت کے کسی بھی ریجن یا شہرمیں جانے کی اجازت ہوگی۔

مکہ میں عمرے اور مدینہ میں مسجد نبوی کی زیارت کے ساتھ مملکت میں موجود مذہبی و تاریخی مقامات کے ساتھ اور ثقافتی پروگراموں میں شرکت بھی کرسکیں گے۔سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ ‘نجی وزٹ ویزا آن لائن حاصل کیا جاسکے گا۔سعودی شہری اپنے احباب کو مملکت آنے اور عمرے کے لیے نجی وزٹ ویزے پر بلا سکتے ہیں۔ نجی وزٹ ویزے کی درخواست دفتر خارجہ کے وزٹ پلیٹ فارم پر دی جائے گی۔درخواست پلیٹ فارم پر ‘خدمت الافراد’ (انفرادی سہولت) کے ذریعے دی جا سکے گی ۔النفاذ الوطنی پلیٹ فارم کے ذریعے اندراج ہوگا۔وزیٹر سے متعلق معلومات نجی وزٹ ویزے کی درخواست کے ذریعے پیش کرنا ہوں گی اوراقرار ناموں کی منظوری دینا ہوگی۔ اس کے بعد وزٹ ویزے کی درخواست پر کارروائی کی جائے گی۔وزارت خارجہ نے کہا کہ’ وزٹ ویزے پر آنے والا مہمان ویزا پلیٹ فارم پر ویزے کی درخواست فارم پر کرنے کے بعد میڈیکل انشورنس اور ویزا فیس کی کارروائی خود کرسکتا ہے۔ اس کے بعد سعودی سفارتخانے یا قونصلیٹ میں درخواست اور پاسپورٹ جمع کرائے،سفارتخانے یا قونصلیٹ کے رجسٹرڈ ٹریولنگ ایجنسی یا کمپنی کے ذریعے یہ کام کرائے گا۔ویزا جاری ہونے کے بعد پاسپورٹ وصول کرکے ایئرپورٹ، بندرگاہ یا بری سرحدی چوکی کسی بھی راستے سے مملکت آنے کی اجازت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…