اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

افتخار احمد کی ٹی10 لیگ میں دھماکے دار انٹری، ریکارڈ بھی بناڈالا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی( این این آئی) متحدہ عرب امارات کی ٹی10 لیگ میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے دھماکے دار انٹری دیدی۔بنگلال ٹائیگرز کی نمائندگی کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے 5 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے

30 گیندوں پر 83 رنز بناڈالے۔افتخار نے 2 اوورز میں 41 رنز کے عوض انگلینڈ کے بالر رچرڈ گلیسن کو نشانہ بنایا۔32 سالہ کرکٹر کی جارحانہ اننگز کی بدولت بنگلہ ٹائیگرز نے 10 اوورز میں 133 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب ابوظہبی بلز 121 رنز بناسکی۔دوسری جانب افتخار کی 83 رنز کی اننگز کھیل کر رواں سیزن میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔قبل ازیں گزشتہ روز افتخار احمد نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ٹی10 جیسے تیز ترین فارمیٹ میں دنیا کے مشہور ترین کھلاڑی شامل ہیں جن کی وجہ سے ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ سازی کا رجحان موجود ہے اور اچھی کرکٹ کھیلی جارہی ہے۔واضح رہے کہ ٹی10 لیگ کا آغاز 23 نومبر کو ہوا تھا جبکہ فائنل 4 دسمبر کو زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…