اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

آپ کی سیاست آپ کے ہاتھ آنکھوں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہوگئی ہے، مریم نوازکی عمران خان پر شدید تنقید

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف سازش کرتے وقت عمران خان کو قائد اعظمؒ کا یہ فرمان یاد نہیں آیا؟ ، غیر آئینی مداخلت کی بھیک مانگتے ہیں ،جب اس سے انکار کیا جاتا ہے تو آپ انہیں غدار قرار دیتے ہیں۔

انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے قائد اعظمؒ کے خطاب سے متعلق ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین سے سوال کیا کہ کیا آپ کی یادداشت 2018ء تک نہیں جاتی؟ ،جب آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی۔عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا،ان افسران کو متنازعہ بنایا اور ان کے مستقبل تباہ کیے؟ اس وقت قائد اعظمؒ کا یہ فرمان یاد نہیں آیا؟۔مریم نواز شریف نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کی سیاست آپ کے ہاتھ آنکھوں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہوگئی ہے۔ایک دوسرے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ آپ کی یادداشت محدود ہے لیکن لوگوں کی نہیں۔ آپ اسٹیبلشمنٹ کے کچھ عناصر کے ساز باز کرتے ہیں، وہ آپ کو پالتے اور کھلاتے ہیں۔ اب آپ ان سے غیر آئینی مداخلت کی بھیک مانگتے ہیں اور جب اس سے انکار کیا جاتا ہے تو آپ انہیں غدار قرار دیتے ہیں۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…