سرگودھا(این این آئی)لاہور سے چنیوٹ آئی خاتون نے نکے تھانیدار کے گھر کے سامنے خود کو آگ لگا لی جس کو ہسپتال منتقل کر کے فوری طبی امداد دے کر تشویشناک حالت میں ریفر کر دیا گیا۔ لاہور سے چینوٹ آئی 30 سالہ خاتون ارم مغل نے سب انسپکٹر پولیس ظل حسین کے گھر کے سامنے خود کو آگ لگا لی جس سے خاتون بری طرح جھلس گی جس کو ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں فوری طبی امداد دے کر خاتون کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ابتدائی اطلاعات میں معلوم ہوا متاثرہ خاتون نکے تھانیدار کی کالج فلو اور شادی کرنا چاہتی تھی لیکن نوجوان کے اہل خانہ نے اس کی شادی 26 نومبر کو کسی اور جگہ کر دی جس کی اطلاع پر خاتون نے اس کے گھر کے سامنے پہنچ کر اقدام خود سوزی کیا ہے۔