اتوار‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2026 

ارباز خان سے شادی پر معروف اداکارہ کا بیان سامنے آگیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

ممبئی(این این آئی) اطالوی ماڈل اور بالی وڈ ڈانسر و اداکارہ جارجیا آندریانی کا ارباز خان سے شادی کرنے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔ملائکہ اروڑا سے طلاق کے بعد ارباز خان 4 برس سے جارجیا آندریانی کو ڈیٹ کررہے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے

شادی کے حوالے سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔جارجیا نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال ارباز سے شادی کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، لاک ڈاؤن کے درمیان میرے اور ارباز کے رشتے میں تبدیلی آئی۔اطالوی ماڈل کا کہنا تھا کہ میری ملائکہ اور ارباز کی فیملی سے کئی بار ملاقات ہوئی ہے ، ارباز اور میں کافی اچھے دوست ہیں لیکن ہم نے ابھی شادی کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔جارجیا نے 2019 میں تامل فلم کارولائن کاماکشی سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا اور وہ ارباز خان سے تقریباً 20 برس چھوٹی ہیں، جس کی وجہ سے جوڑے پر تنقید بھی کی جاتی ہے۔خیال رہے ملائکہ اور ارباز کی شادی 1998 میں ہوئی تھی جب کہ طویل عرصہ ایک ساتھ رہنے کے بعد 2017 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔ ان کا ایک بیٹا ارہان بھی ہے جس کی عمر 18 برس ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…