ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

افغا نستان، مدرسے میں زوردار دھماکے میں 30 افراد شہید

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

کابل (آن لائن) افغانستان میں ایک مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ سمنگان کے شہر ایبک میں ایک مدرسے میں زور دار دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے وقت نماز ادا کی جارہی تھی جس میں بڑی تعداد میں طلبا

اور عام شہری بھی شریک تھی۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کی شیشے ٹوٹ گئے۔ طالبان حکام نے دھماکے کی جگہ محاصرہ کرلیا۔ امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکٹر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکے کی جگہ سے 30 لاشیں لائی گئی ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور عام شہری ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق 24 زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہے جس کے باعث دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا اور نہ کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبل کی ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے دھماکے میں صرف دس طلبہ کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔ افغانستان میں ایک مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ سمنگان کے شہر ایبک میں ایک مدرسے میں زور دار دھماکا ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…