منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اسلام برطانیہ میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مذہب قرار

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) برطانیہ میں 2021 میں کئی گئی مردم شماری میں سب سے تیزی سے مقبول ہونے والا مذہب اسلام ہے جب کہ 13 فیصد کمی کے بعد عیسائی پہلی بار ملک کی نصف آبادی سے کم رہ گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے ادارہ برائے قومی شماریات نے ملک بھر 2021 میں کی گئی مردم شماری کے اعداد و شمار

جاری کردیئے جس میں دلچسپ اور حیران کن انکشافات ہوئے ہیں۔مذہب کا سوال 2001 میں برطانیہ کی مردم شماری میں شامل کیا گیا تھا جس کا جواب دینا لازمی نہیں تھا تاہم 94 فیصد لوگوں نے جواب دیا۔ جواب دہندگان نے دیا تقریبا 27.5 ملین افراد نے خود کو عیسائی کہا جو کل آبادی کا 42 فیصد بنتا ہے۔پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ عیسائیوں کی آبادی ملک کی کل آبادی کے نصف سے بھی کم رہ گئی یعنی عیسائیوں کی تعداد میں 13 فیصد کمی آئی تاہم اب بھی برطانیہ میں سب سے زیادہ افراد کا مذہب عیسائیت ہی ہے۔دوسرے نمبر پر لادین ہیں یعنی جنھوں نے کسی مذہب کو اختیار نہیں کیا۔ ان کی تعداد 22.2 ملین ہوگئی جو کل آبادی کا 37 فیصد بنتے ہیں۔اس مردم شماری میں 3.9 ملین افراد نے اپنا مذہب اسلام بتایا جو آبادی کا 6.5 فیصد ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل برطانیہ میں مسلمانوں کی آبادی شرح 4.9 فیصد تھی اس طرح اسلام سب سے تیزی سے پھیلنے والے مذہب کے طور پر سامنے آیا۔مردم شماری کے مطابق برطانیہ میں ہندووں کی تعداد دس لاکھ، سکھ 5 لاکھ 24 ہزار، بدھ مت کے ماننے والوں 2 لاکھ 73 ہزار اور یہودیوں کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار ہے۔سفید فاموں کے بعد دوسرا سب سے زیادہ عام نسلی گروہ ایشیائی، ایشین برٹش یا ایشین ویلش تھا جو 7.5 فیصد سے بڑھ کر 9.3 فیصد ہوگئے۔اس گروپ کے اندر، زیادہ تر جواب دہندگان نے اپنے خاندانی ورثے کی شناخت بالتریب بھارتی، پاکستانی اور دیگر ایشیائی جیسے بنگلہ دیشی اور چینی کے طور پر کرائی۔ان کے علاوہ برطانیہ میں تیزی سے بڑھتا ہوا نسلی گروہ افریقی اور پھر کیریبین ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…