ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

میرے پاس موجود 30 فیصد انگلش ختم ہو گئی انگریزی میں سوال پر نسیم شاہ کا دلچسپ جواب

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے انگریزی میں سوال پوچھنے والے صحافی کو دلچسپ جواب دے دیا۔ نسیم شاہ کی جانب سے راولپنڈی میں کی گئی پریس کانفرنس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والے

ویڈیو کلپ میں ایک صحافی کو نسیم شاہ سے انگریزی میں سوال پوچھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے انگلش میں سوال کیا جس کا نسیم شاہ نے جواب دیا، اسی صحافی نے دوبارہ انگریزی میں سوال کیا تو فاسٹ بولر نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ بھائی میرے پاس صرف 30 فیصد انگلش ہے وہ بھی اب ختم ہو گئی ہے۔نسیم شاہ کے جواب کے بعد پریس کانفرنس میں موجود سب لوگ تیز آواز میں ہنسنے لگے۔پریس کانفرنس کے دوران ایک آدمی نے کہا کہ اب آخری دو سوال ہوں گے، ایک اردو اور ایک انگلش میں ہو گا۔جس پر نسیم شاہ کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ خدا کا نام لوں۔واضح رہے کہ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا تھاکہ انگلینڈ کے کرکٹر جیمز اینڈرسن کا اس عمر میں کھیلنا بہت بڑی بات ہے،وہ ایک لیجنڈ ہیں، ان سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…