منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 10 دہشتگرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوشاب (این این آئی)بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے

سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 10 دہشتگرد مارے گئے۔سیکیورٹی فورسز نے ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ 2 فرار ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے دیسی ساختہ بم، اسلحہ اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ مفرور دہشتگردوں کا سراغ لگانے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے،دہشتگرد معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھے، آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد ہوشاب ایم 8 موٹروے پر آئی ای ڈیز دھماکوں میں بھی ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن، استحکام اور ترقی سبوتاڑ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پْرعزم ہیں۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…