ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کیپٹن پراسرار طورپر تالاب میں ڈوب کر ہلاک

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جموں/ہریانہ (آئی این پی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں تربیت کے دوران بھارتی فوج کا ایک کپتان پراسرار طورپر ہلاک ہو گیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان جموں خطے کے ضلع کے علاقے سیمل پور،

بڈی برہمنہ میں ایک تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس کپتان کی موت کی اصل وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کر رہی ہے۔ لاش کا پوسٹ مارٹم جی ایم سی ہسپتال میں کیا گیا ۔بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے بھیوانی کے گائوں نند کا رہائشی کیپٹن ندیش سنگھ یادو اپنے ساتھیوں کے ساتھ جموں کے ڈومانہ بٹالین ہیڈ کوارٹرزسے بڈی برہمنہ کے سمیل پور تالاب میں تربیت کے لیے گیاتھا۔ اس دوران جیسے ہی ندیش سنگھ تالاب کے بیچ میں پہنچا تو اچانک بے ہوش ہونے کے بعد ڈوب گیا ۔ اسے فوری طورپر تالاب سے باہرنکالا گیا۔ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ کیپٹن کی مشتبہ حالات میں موت کی وجہ سے اس بارے میں پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں کے درمیان دشمنی کے واقعات ماضی میں بھی بڑے پیمانے پر رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔ پولیس اس حوالے سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…