پیر‬‮ ، 08 دسمبر‬‮ 2025 

ٹک ٹاکر کے قتل کا ڈراپ سین، فالورز کی دوڑ میں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

فیصل آباد (آئی این پی ) فیصل آباد میں ٹک ٹاک پر زیادہ فالورز ہونے کے حسد میں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔ فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاون میں 11 نومبر کو نایاب نامی ٹک ٹاکر کو قتل کردیا گیا تھا۔ ایس ایس پی آپریشن عبداللہ کے مطابق

نایاب کے قتل کی پولیس کو اطلاع دینے والا اس کا اپنا بھائی تیمور تھا۔ مقتول کے بھائی کو شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے تو اس نے انکشاف کیا کہ نایاب اور وہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے لیکن نایاب سوشل میڈیا ایپ پر اس سے زیادہ مقبول تھا، حسد کا شکار ہوکر اسی نیاپنے بھائی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا ہے۔ ماہرین نفسیات کے مطابق سوشل میڈیا کا بے جا استعمال نوجوانوں پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔ اس حوالے سے ماہر نفسیات ڈاکٹر کلثوم کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک اور اس جیسی ویڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا ایپس کی وجہ سے نوجوان ذہنی طور پر بیمار ہورہے ہیں، بعض اوقات لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ اس کے سدباب کے لیے والدین ہی سب سے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…