منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

اسمبلیاں توڑنے پر کوئی جذباتی فیصلہ نہیں ہوگا اسد قیصر کا بڑا اعلان

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ٗکوئٹہ(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی قیصر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کے معاملے پر ان کی پارٹی جذبات میں کوئی فیصلہ نہیں کرے گی۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ اسمبلیاں توڑنے کے معاملے پر ان کی پارٹی جذبات میں کوئی فیصلہ نہیں کرے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہر فیصلہ اپنے مناسب وقت پر ہوگا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کے اعلان کے بعد بلوچستان میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔عمران خان کی جانب صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے اعلان کے بعد بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے ، بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے 7 اراکین ہیں، ان میں سے 3 اراکین بابر موسیٰ خیل بلوچستان اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر ، نصیب اللہ مری وزیر تعلیم اور مبین خلجی صوبائی وزیر معدنیات ہیں۔وزیرتعلیم نصیب اللہ مری کا یہ گروپ استعفیٰ دینے کا اعلان کرچکا ہے جبکہ سردار یار محمد رند کی قیادت میں چار اراکین اسمبلی کا گروپ استعفیٰ دینے کا حامی نہیں ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق پی ٹی آئی بلوچستان کے تمام اراکین کے مستعفی ہونے کے باوجود صوبائی حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…