ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کا اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان بلوچستان میں پی ٹی آئی تقسیم ہوگئی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

عمران خان کا اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان، بلوچستان میں پی ٹی آئی تقسیم ہوگئی۔وزیرتعلیم نصیب اللہ مری کا گروپ استعفیٰ دینے کا اعلان کرچکا ،سردار یار محمد رند کی قیادت میں چار اراکین اسمبلی کا گروپ استعفیٰ دینے کا حامی نہیں ،ذرائع

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کے اعلان کے بعد بلوچستان میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔عمران خان کی جانب صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے اعلان کے بعد بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے ، بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے 7 اراکین ہیں، ان میں سے 3 اراکین بابر موسیٰ خیل بلوچستان اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر ، نصیب اللہ مری وزیر تعلیم اور مبین خلجی صوبائی وزیر معدنیات ہیں۔وزیرتعلیم نصیب اللہ مری کا یہ گروپ استعفیٰ دینے کا اعلان کرچکا ہے جبکہ سردار یار محمد رند کی قیادت میں چار اراکین اسمبلی کا گروپ استعفیٰ دینے کا حامی نہیں ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق پی ٹی آئی بلوچستان کے تمام اراکین کے مستعفی ہونے کے باوجود صوبائی حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…