ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

جنگ کے میدان کو امریکہ اور اسرائیل کا قبرستان بنا دیں گے‘ سپاہ پاسداران

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

سیستان (آئی این پی)سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف نے کہا ہے کہ فسادات کے میدان کو دشمنوں کے قبرستان میں بدل دیں گے‘آج دشمن امریکہ‘ برطانیہ، صہیونی ریاست اور آل سعود پوری طاقت کے ساتھ میدان میں آچکے ہیں‘ انقلاب کی جڑیں اتنی مضبوط ہیں کہ اگر تمام دشمن اس درخت کی ایک شاخ کو بھی کاٹنا چاہیں تو کبھی نہیں کاٹ سکیں گے۔

بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نے ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں 15 ہزار رضاکار فورس بسیج کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دشمن امریکہ، برطانیہ، صہیونی ریاست اور آل سعود اپنی پوری طاقت کے ساتھ میدان میں آچکے ہیں، لیکن ہم یقیناً اس عظیم فتنہ اور اس عالمی جنگ کے منظر کو امریکی و اسرائیلی دشمنوں اور ان کے اتحادیوں کے قبرستان میں بدل دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج یہاں شیعہ اور سنی جمع ہیں اور میں اس سرزمین کے ایک چھوٹے سے سپاہی کی حیثیت سے اس مقام پر اور اس مقدس دن کے موقع پر آپ کو بتا رہا ہوں کہ اس انقلاب کی جڑیں اتنی مضبوط ہیں کہ اگر تمام دشمن اس درخت کی ایک شاخ کو بھی کاٹنا چاہیں تو کبھی نہیں کاٹ سکیں گے۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ شیعہ، سنی، سیستانی اور بلوچ ایک ہی قوم ہیں اور صوبہ سیستان اور بلوچستان میں اتحاد زبان زد خاص وعام ہے۔جنرل حسین سلامی نے کہا کہ جب تکفیری دہشتگرد امریکہ، اسرائیل اور یورپی حکومتوں کی سرپرستی میں شام، لبنان اور عراق پر حملہ کرتے ہیں تو یہی رضاکار فورس بسیج ہی ہے جو اپنی زندگی کی پرواہ کئے بغیر اور اپنی جان کو ہتیلی پر رکھ کر دشمنوں کا مقابلہ کرتی ہے اور ان ملکوں کے عوام کو ان خونخواروں سے نجات دلاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ، صہیونی ریاست، فرانس، جرمنی، برطانیہ اور سعودی عرب اپنے تفرقہ انگیز میڈیا کے ذریعے اس سرزمین میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن یہ قوم پوری طرح آگاہ ہے اور ماضی کی طرح اس بار بھی ان کی سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…