اتوار‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2026 

ارکان اسمبلی سندھ نے استعفے پیش کر دیئے

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی) تحریک انصاف سندھ کے تمام 26 اراکین اسمبلی نے پارٹی سربراہ عمران خان کی ہدایت پر پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کو اپنے استعفیٗٗ پیش کردیے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان نے استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ

سندھ اسمبلی میں موجود تمام 26 اراکین نے اپنے استعفی جمع کروادیے ہیں، چیئرمین عمران خان کی کال پر اراکین نے استعفی دئیے۔انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ بھی صورتحال سے آگاہ ہیں جیسے ہی وہ حکم دیں گے استعفی سندھ اسمبلی میں جمع کروادیں گے، یہ نشست عمران خان کی امانت ہے، ووٹ عمران خان کا تھا اور رہے گا۔خرم شیرزمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں ایم کیو ایم کے رہنما اور آصف زرداری کے درمیان رابطے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے معاہدے کی یاد دہانی کے لیے آصف زرداری کی منت سماجت کررہی ہے، کیونکہ ایم کیو ایم کا شمار اب نہ تین میں نہ تیرہ میں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنی کوششوں کو دہرا کر ہمیشہ کی طرح ناکام ہوگی، یہ جس کے آگے التجائیں کررہے ہیں وہ بھی جلد سندھ سے نکالا جائے گا، رجیم چینج کے سہولت کاروں کی راتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔انہوں ںے کہا کہ کسی بھی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس بنیاد ہونی ضروری ہے، ایم کیو ایم کے پاس بنیاد کے نام پر مہاجر بیساکھی بھی اب نہیں رہی، دونوں جماعتیں بلدیاتی الیکشن سے پہلے ہی اپنی شکست سے خوف زدہ ہیں، عوام جانتے ہیں اتحادی حکومت کی ہر غلط پالیسی میں ایم کیو ایم پیش پیش ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…