اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اعظم سواتی کے پاس جو ویڈیو ہے اس نے خود بنائی ہے تاکہ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر بن سکے،فیصل واوڈا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)نجی ٹی وی پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے اعظم سواتی کے حوالے سے بڑا انکشاف کر دیا۔ فیصل واوڈا نے  پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے اعظم سواتی کے حوالے سے بڑا انکشاف کر دیا۔

فیصل واوڈا نے کہا اعظم سواتی کے پاس جو ویڈیو ہے اس نے خود بنائی ہے تاکہ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر بن سکیں ۔ قبل ازیں سینیٹر فیصل ووڈ انے کہا ہے کہ عمران خان کی قد کے لیڈر کو ثبوت کے بغیر کسی کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے، سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان آج بھی میر ا لیڈر ہے ان سے تعلق تھا ،ہے اور رہے گا۔آدھی رات کو بھی آواز دے تو حاضر ہوں گا۔انھوں نے کہا عمران خان سیاست کو بند گلی میں لے کر آئے ہیں، ریاستی اداروں کے نام لے کر بات کر نا زیادتی ہے، عمران جیسے لیڈر کو چیزوں کی تصدیق کرنی چاہیے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا الیکشن مانگنا میرا حق ہے اور اسمبلی کی مدت پوری کرنا آئینی عمل ہے،میری سیاست یہی تک تھی میں کسی پارٹی میں نہیں جارہا،میرا تعلق عمران خان سے ختم نہیں ہوا۔فیصل ووڈا نے کہا کہ جب تک ان کا استعفٰی چیئرمین سینیٹ تک نہیں پہنچتا وہ اب بھی سینیٹر ہیں ، میں اپنی سیٹ سے استعفی دوں گا،یہ سیٹ عمران خان صاحب کی امانت تھی۔انھوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل اطمنان کا اظہار کیا اور کہا کہ عدالت کے حکم کو من وعن قبول کرتاہوں ،چیف جسٹس نے میرے لیے جو لفظ استعمال کیے وہ میرے لیے بڑی بات ہے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ عدالت نے مجھے این ا?ر او نہیں دیا، ماضی میں بھی لوگون کو بحال کیا گیا ہے ،نواز شریف کے کیس پر میں بات نہیں کروں گا ،اللہ کی بڑی مہربانی اللہ کا بڑا احسان کہ سپریم کورٹ نے میرے کیس میں ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کالعدم قراردئیے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…