ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

ولادیمیر پیوٹن کے نیلے پڑتے ہاتھوں نے سوالات کھڑے کر دئیے

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)گزشتہ دنوں ایک ملاقات کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی صحت کے حوالے سے ایک بار پھر سوالات اٹھ گئے ۔رواں ہفتے کے آغاز میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل برموڈیز سے ملاقات ہوئی۔کیوبا کے صدر سے ملاقات کے دوران

ولادیمیر پیوٹن کو گھبراہٹ کا شکار اور حالت بگڑنے پر اپنی کرسی کو تھامتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ولادیمیر پیوٹن کی بگڑتی صحت کو کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیا جس کے بعد روسی صدر کی صحت پر سوشل میڈیا پر بھی چہ مگوئیاں جاری ہیں۔رواں ماہ کے آغاز میں بھی روسی صدر کے ہاتھوں کی پشت پر کالے دھبے دیکھے گئے تھے جس سے متعلق کچھ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ انجیکشنز کے نشانات بھی ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب متعدد غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن کی صحت سنجیدہ اور ٹھیک نہیں ہے۔یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل امریکی ایجنسیز کی جانب سے رپورٹس میں دعوی کیا گیا تھا کہ روسی صدر، ولادیمیر پیوٹن کینسر کے آخری اسٹیج میں ہیں۔روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن رواں سال مارچ میں ایک قاتلانہ حملے میں بچ گئے تھے۔واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن گزشتہ ماہ 7 اکتوبر کو ہی 70 برس کے ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…