پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

یمن کے دارلحکومت صنعا میں خواتین کوڑے سے رزق تلاش کرنے پر مجبور

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (این این آئی )یمن میں حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول علاقوں میں زندگی کے سخت حالات، غربت اور بھوک کے پھیلا کے درمیان گذشتہ دو دنوں کے دوران سوشل میڈیا پر یمنی کارکنوں نے ایک دردناک تصویر شیئر کی ہے۔اس میں صنعا کے جنوب میں شمیلہ کے علاقے میں یمنی خواتین کو کچرے کے ڈھیروں کے درمیان خوراک کی

تلاش میں دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو کے بعد عوام میں حوثیوں ملیشیا کے خلاف بڑے پیمانے پر نفرت کو جنم دیا، جن کے رہ نما یمنیوں کے مصائب کو نظر انداز کرتے ہوئے انہیں بنیادی حقوق سے محروم کر رہے ہیں۔یہ دردناک منظر اقوام متحدہ کے یکے بعد دیگرے انتباہات کے بعد سامنے آیا کہ یمن میں 30 ملین کی کل آبادی میں سے تقریبا 25.5 ملین افراد اب غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، اور انہیں پہلے سے کہیں زیادہ امداد کی اشد ضرورت ہے۔بہت سے انسانی حقوق کی تنظیموں نے بار ہا حوثیوں کو حالات زندگی کی خرابی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے، خاص طور پر یمنی دارالحکومت میں ملازمین کی تنخواہوں کو روکنے کے ساتھ ساتھ کئی تجارتوں پر اجارہ داری قائم کرنے، بلیک مارکیٹ میں تیل اور ایندھن کی فروخت۔ اشیائے خور ونوش کی قیمتوں میں ہیرا پھیری اور بدعنوانی اور امدادی تنظیموں کے کام میں رکاوٹ جیسے واقعات عوام کی معاشی مشکلات میں اضافے کا باعث ہیں۔یمن کی آئینی حکومت اور صدارتی قیادت کونسل تنخواہوں کی ادائیگی، جنگ بندی، پروازوں کے تسلسل اور تیل سے ماخوذ بحری جہازوں کے بندرگاہوں میں داخلے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیرخارجہ احمد عوض مبارک نے حال ہی میں کہا ہے کہ حکمت عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ نے گذشتہ موسم گرما میں اعلان کیا تھا کہ حوثی گروپ کی جانب سے انسانی ہمدردی کے

کام کرنے والے کارکنوں اور ان کی نقل و حرکت پر عائد پابندیاں اس سال 2022 کی دوسری سہ ماہی کے دوران ملک میں ضرورت مندوں تک زیادہ تر انسانی امداد کی آمد میں رکاوٹ ہیں۔ انسانی ہمدردی کے امور کے رابطہ کاری کے دفتر نے اس وقت وضاحت کی کہ انسانی امداد تک رسائی کو محدود کرنے کے کل 532 واقعات رپورٹ ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…