ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

مقتول ارشد شریف کا لیپ ٹاپ کس پی ٹی آئی رہنما کے پاس ہے، فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کا انکشاف

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے کہاہے کہ کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کا لیپ ٹاپ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے پاس ہے،ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے مراد سعید کو 28 نومبر کو

لیپ ٹاپ ساتھ لانے کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق مراد سعید نے تبصرے سے گریز کرتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کو لکھے گئے خط کی کاپی شئیر کردی۔فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی جانب سے مراد سعید کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ارشد شریف کا لیپ ٹاپ آپ کے پاس ہے، جس کی مدد سے ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے حقائق کا پتہ چلانا ممکن ہوگا۔خط میں کہا گیا کہ آپ ٹیم سے تعاون کریں، ہمیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے انسانی حقوق سیل کو رپورٹ پیش کرنی ہے۔تفتیشی ٹیم نے کہا کہ مراد سعید پاکستان چھوڑنے سے پہلے لیپ ٹاپ مراد سعید کو دے کر گئے تھے۔مراد سعید نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ کے مطالبے کی روشنی میں صرف آزاد کمیشن کے سامنے پیش ہوں گا، موجودہ حکومت کی تفتیشی ٹیم کو نہیں مانتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…