ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

پنجاب میں چوہدری پرویز الٰہی کی وزارت اعلیٰ کو برقرار رکھنے کیلئے مسلم لیگ (ن)سے رابطہ کر نے کی تجویز

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی)باخبر ذرائع نے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ پنجاب میں چوہدری پرویز الٰہی کی وزارت اعلیٰ کو برقرار رکھنے کیلئے مسلم لیگ (ن)سے رابطہ کر نے کی تجویز پیش کی گئی ہے ذرائع کے مطابق ہفتہ کو تحریک انصاف کے

راولپنڈی کے جلسے میں چوہدری پوریز الٰہی اور مونس الٰہی کی عدم شرکت اس بات کا واضح اشارہ تھا کہ وزیرآباد واقعہ کے بعد عمران خان اور چوہدری پروریزالٰہی کے درمیان عمران خان کی مرضی کے مطابق مقدمہ درج نہ ہونے پر پیدا ہونے ولی غلط فہمی دور نہیں ہوسکی تھی اور عمران خان نے لاہور میں صحافیوں سے ایک ملاقات کے دور ان وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے بارے میں انتہائی سخت اور نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے جس کے متعلق لاہور کے صحافیوں نے چوہدری پرویزالٰہی کو آگاہ کر دیا تھا جس کا وزیر اعلیٰ پنجاب کو دکھ ہے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اورپوریزالٰہی کے درمیان بھی مفاہمت کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں کیونکہ چوہدری شجاعت حسین نے پی ڈی ایم کی قیادت سے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کروا دیا تھا تاہم آخری لمحات میں وہ عمران خان کی طرف چلے گئے جس کے بعد ان کے اختلاافت کھل کر سامنے آگئے ۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کے درمیان بھی آئندہ چند روز میں ملکاقات کا امکان ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…