بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کی راولپنڈی روانگی میں تبدیلی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی راولپنڈی روانگی میں تبدیلی کردی گئی۔ڈان نیوزکے مطابق  چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ہیلی کاپٹر کی بجائے نجی چارٹر کمپنی کے طیارے پر اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

لاہور ایئر پورٹ پر چارٹر طیارے کی سکیورٹی چیکنگ مکمل کر لی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق عمران خان اسلام آباد ایئر پورٹ سے براہ راست راولپندی پہنچیں گے۔ دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ سے ایک دہشتگرد ہمیں ڈرا دھمکا رہا ہے۔ٹوئٹر پر شیخ رشید نے تحریک انصاف کے راولپنڈی جلسے سے قبل ایک ویڈیو بیان شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ آج کادن حقیقی آزادی کا دن اور غلامی سے آزادی کی سیاسی تاریخ مرتب کرنے کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، آج انشااللہ ہم ایک جم غفیر کے ساتھ اور راشد شفیق کے ہمراہ لال حویلی سے نکل کر فیض آباد جائیں گے۔سابق وزیر داخلہ نے موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا، جو پاکستان کو سامراجی دباؤ میں لائے جو پاکستان میں مہنگائی کے اصل مجرم ہیں اور وہ جو دہشتگرد وزارت داخلہ سے ہمیں روز ڈرا دھمکارہا ہے وہ سن لے ہم آرہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ مسلمان کا ایمان ہے کہ موت کا ایک دن تعین ہے اور وہ لوگ جنہوں نے معیشت کو قومی سلامتی کیلئے سوالیہ نشان بنایا ان کیخلاف سیاسی اعلان جنگ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…