پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اگر کسی نے آئینی حد پار کی تو قانون حرکت میں آئے گا،خواجہ آصف

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر کسی نے آئینی حد عبور کی تو قانون حرکت میں آئے گا،معیشت کی بہتری حکمرانوں کی اولین ترجیح ہے اور رواں سال کے اختتام سے پہلے نواز شریف واپس آجائیں گے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال اور میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری حکمرانوں کی اولین ترجیح ہے اور رواں سال کے اختتام سے پہلے نواز شریف واپس آجائیں گے، پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شہریوں کے حقوق پامال ہوئے تو ان کی حفاظت کریں گے، احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن آئین اور قانون کی حد عبور نہ کیا جائے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے چار سال پی ٹی آئی کی حکومت میں جو ہمارا حال ہوا ہے ،کوئی ایک ترقیاتی کام نہیں ہوسکا، لوگوں کو سمجھاتے رہے ہیں کہ یہ حالات ہیں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ میں معاملہ اٹھایا جو امداد میں تفریق کی شکایت ہے اس کو دور کیا جائے اور سیلاب زدگان کی بلاتفریق مدد ہونی چاہیے، سردیوں کا موسم ہے اور سیلاب زدگان کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ اتحادیوں سے درخواست ہے کہ سیلاب زدگان کے لئے اقدامات کو مزید تیز کریں اور وسائل سے بڑھ کر سیلاب متاثرین کی مدد کر رہے ہیں جبکہ حکومت کا فرض ہے سیلاب متاثرین کو چھت فراہم کرے، متاثرین کو جو مشکلات ہیں اس سے نمٹنے کے لئے ہرممکن اقدامات ہونے چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…