عارف علوی نے سیاسی دانشمندی کا ثبوت دیا،خواجہ آصف صدر مملکت کے معترف

25  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے عارف علوی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت نے جو کچھ کیا وہ سیاسی طورپر دانشمندی کا ثبوت دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق صدر عارف علوی عمران خان سے ملاقات کیلئے اسلام آباد سے لاہور وزیراعظم کے طیارے میں گئے، اس پر خواجہ آصف نے کہاکہ

جہاز جو ہے وہ پرائم منسٹر کا ہی استعمال کرتے ہیں۔میز بانی نے کہا کہ میں تو اس بات پر تالی بجائوں گا جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ میں بھی بجائوں گا۔علاوہ ازیں اس سوال پر کہ اسی پروگرام میں آپ نے کہا تھا کہ آپ عارف علوی کو اپنا صدر نہیں مانتے آج ان کی تعریف کر رہے ہیں، خواجہ آصف نے جواب دیا کہ جب وہ پی ٹی آئی کے ورکر کی حیثیت سے کام کریں گے تو میرا وہ کہنا بنتا ہے اور جب وہ صدر مملکت یا سپریم کمانڈر کی حیثیت سے کام کریں گے تو میرا سراہنا بھی بنتا ہے۔اس سوال پر کہ اب آپ کی صدر سے ناراضگی ختم ہوگئی ہے ؟ خواجہ آصف نے جواب دیا کہ میرا خیال ہے کہ اب حالات اس قسم کے ہونے چاہئیں کہ ہم باقی 8 ، 10 مہینے ہیں ہم اس میں ہم معاشی بحالی کی طرف جائیں۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صدر مملک کا عہدہ غیرسیاسی اور وزیراعظم کا عہدہ سیاسی ہے، سکیورٹی سے متعلق اداروں کو اعتراض نہ ہو تو ہمیں پریڈ گرائونڈ میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ پر مسئلہ نہیں۔رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ اللہ کی شان ہے اب انھوں نے دھرنا بھی نوازشریف پارک میں دینا ہے، جو کہتا ہے کہ عوام کا سمندر لے کر آں گا دیکھتے ہیں یہ کیسے سمندر لے کر آتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…