پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

فوج کی نئی قیادت سے توقع ہے کہ وہ آئینی حقوق کی بحالی میں کردار ادا کرے گی، تحریک انصاف

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر جنرل ساحر شمشاد اور چیف آف آرمی سٹاف مقرر ہونے پر جنرل عاصم منیر کیلئے تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں، ہم ملک کی سلامتی اور اداروں کے استحکام کیلئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں،ہماری توقع ہے نئی فوجی قیادت ملک میں آئینی حقوق

کی بحالی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ تفصیل کے مطابق افواجِ پاکستان میں اعلیٰ عہدوں پر تقرریوں کے معاملہ پر پاکستان تحریک انصاف نے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فوج کے نئے سربراہ کی تقرری کے ضمن میں صدر مملکت کا اعلامیہ سامنے آ چکا ہے۔تحریک انصاف کا مؤقف واضع ہے ہم ملک کی سلامتی اور اداروں کے استحکام کیلئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔گزشتہ آٹھ ماہ کے واقعات نے واضع طور پر ملک میں تفریق پیدا کی۔ان آٹھ ماہ میں جو اقدامات اٹھائے گئے ان سے ملک اور اداروں کو شدید نقصان پہنچا۔پاکستان میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی دیکھنے میں آ ئی۔صحافتی اداروں اور صحافیوں کو شدید دباؤ اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ارشد شریف جیسے نامور صحافی شہیدْکرْدئیے گئے، اعلامیہ تحریک انصاف میں کہا گیا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور ملک کے سب سے بڑے لیڈر عمران خان کو دیوار سے لگانے کی کوششوں کے نتیجے ملک بدترین سیاسی عدم استحکام کا شکار ہو گیا۔اس سیاسی عدم استحکام نے ملک میں شدید معاشی بحران کو جنم دیا۔فوج کی نئی قیادت سے ہماری توقع ہے کہ وہ ملک میں آئینی حقوق کی بحالی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔عوام کو نئے انتخابات کے ذریعے ملک کی نء قیادت چننے کے حق کو تسلیم کیا جائیگا۔عوام فوج سے توقع رکھتی ہے کہ بیرونی خطرات کے ساتھ اندرونی معاملات پر عوام کی توقعات کے مطابق غیر جانبدارانہ مؤقف اپناتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے سیاسی حقوق سلب نہیں کئے جائینگے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں جاری بحران کا واحد حل نئے انتخابات ہیں۔پاکستان کا درد رکھنے والے تمام اداروں اور شخصیات کو انتخابات کے انعقاد میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر جنرل ساحر شمشاد اور چیف آف آرمی سٹاف مقرر ہونے پر جنرل عاصم منیر کیلئے تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…